ہوائی جہازکےحادثے کا ایک اور واقعہ ؛ 6 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست پنسلوانیا کے شمال مشرقی علاقے فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا سا طیارہ گر کر تباہ ہوا ، جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کیمطابق ، ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کےبعدطیارہ آگ کی زد میں آگیا۔
حادثے کے فورابعد ، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیئے۔ ابھی تک حادثے کی وجوہ کا انکشاف نہیں ہوا ہے ، لیکن حکام نے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔









