ہواؤں کا ایک بارپھرلاہورکا رخ، سموگ سے بچاؤ کےلیے اقدامات کا مطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں ہوائیں ایک بار پھر شہر کا رخ کرنے کا امکان ہے۔ حکومت نے شہریوں سے سموگ کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ سے بچنے کے لیے شہری ماسک ضرور پہنیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی کوششوں سے شہریوں کی جانوں کا تحفظ ممکن ہے، وزیراعلیٰ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے تحت صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے مارے گئے اور متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔
پنجاب میں سموگ رولز کی خلاف ورزی پر 10 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا جب کہ وہاڑی میں ایک فیکٹری کو بھی ایمیشن کنٹرول سسٹم نہ لگانے پر گرا دیا گیا۔ لاہور میں 12 اور دیگر اضلاع میں 10 صنعتی یونٹس سیل کر دیے گئے، لاہور میں 3 فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔









