ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کی زندگی بچانے والے آدمی نے زہرکھالیا

0
170
ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کی زندگی بچانے والے آدمی نے زہرکھالیا

ہاٹ لائن نیوز : کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے میں مدد کرنیوالے 25 سالہ شخص نے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ ملکر زہرکھالیا۔

25 سالہ رجت کمار ، جنہوں نے کرکٹر کی جان بچائی ، 9 فروری کو اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے ایک گاؤں میں زہرکھالیا۔ کمار اور اسکی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کشیپ نے مبینہ طور پر خاندان کےشادی سےانکارپرزہرکھالیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ، کمار کی گرل فرینڈ منو کشیپ کی فوت ہوگئی ، جبکہ کمار کی حالت نازک ہونے کی اطلاع ہے ، جو اسپتال میں زندگی کے لئے لڑ رہےہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جوڑے کے اہل خانہ نے ان سے کہیں اور شادی کرنے کا انتظام کیا ہے ، لیکن وہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم ، اس کے اہل خانہ نے مخالفت کی ۔

واضح رہے کہ راجت کمار کو دسمبر 2022 میں ہندوستانی کرکٹر کی جان بچانے کے لئے ہندوستان میں قومی ہیرو کے طور پر قرار دیا گیا تھا۔ اس نے ایک اور مقامی شخص ، نشو کمار کے ساتھ ایک بڑے کار حادثے میں ایک ہندوستانی کرکٹر کی جان بچائی تھی۔

Leave a reply