ہندوستانی ماہی گیروں کوآج صبح رہاکردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز: 22 ہندوستانی ماہی گیروں کو آج صبح کراچی کے لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رہا کیا گیا۔
ذرائع کیمطابق ، ہندوستانی ماہی گیروں کو لاہور کے واہگہ بارڈر میں ہندوستانی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔
ہندوستانی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہاکیاگیا تھا اور انکوایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیاگیا تھا۔
جیل حکام کیمطابق ، اس سلسلے میں سندھ کے محکمہ داخلہ سے احکامات موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور میں واگاہ بارڈر منتقلی کےاخراجات برداشت کررہی ہے۔









