ہندوستانی آئی ٹی انجینئرجاسوسی کےالزام میں قطرمیں گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : قطری حکومت نے جاسوسی کے الزام میں قطر میں مقیم ہندوستانی آئی ٹی انجینئر کو گرفتار کیا ہے۔
ایک حالیہ میڈیا رپورٹ کیمطابق ، قطری حکومت نے چوری اور جاسوسی کے الزام میں قطر میں مقیم ہندوستانی آئی ٹی انجینئر امیت گپتا کو گرفتار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، گپتا کو تین ماہ سے قطر کی ریاستی سیکیورٹی نےحراست میں لیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی آئی ٹی انجینئر کے پاس دیگر ریاستوں کیلے ڈیٹا چوری کرنے اورجاسوسی کےسنگین الزامات ہیں۔
اس رپورٹ کیمطابق ، قطری حکام امیت گپتاکےوالدین کوبیٹےسے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔









