ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے

ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں آئیں گے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات کو بند کریں گے، ایک خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ کسی بھی طاقت کو ہمیں سائنسی تحقیقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں ہے، طب، زراعت، صنعت کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ مغرب کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام رول بیک کرنے کا مطالبہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ہم ایٹمی ہتھیار نہیں بنائیں گے۔









