ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ؛ عمر ایوب

ہاٹ لائن نیوز : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے اور ہم نے مذاکرات کیلیے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو کرے، ورنہ نہ کرے۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کل رات گئے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کہ جب پی ٹی آئی کارکنوں کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا گیا ہے تو اتنی دیر تک سماعت کیوں جاری رہی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی نے بنائی ہے، لیکن لگتا ہے کہ حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، جب کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ اگر کرنا ہے تو کرو، اگر نہیں کرنا چاہتے تو نہ کرو۔









