ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف تھانہ انارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دینگے وکلاء رہنما

0
272
ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف تھانہ انارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دینگے وکلاء رہنما

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا مذمتی اجلاس

کامران بشیر مغل، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا خطاب

پولیس کو مجبور کیا گیا کہ وکلا پر کیمیکل والا پانی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے

چیف جسٹس نے اپنی انا کو تسکین دینے کے لیے وکلا پر تشدد کیا

اگر آپ میں زرا سے بھی شرم باقی ہے تو اپنا استعفیٰ دے دیں

ہماری ریلی پر امن تھی آپ نے ہم پر ظلم کیا

آپ ہمارے کندھوں پر چڑھ کر جج بنے ہیں آپ میرٹ پر پورے نہیں اترتے

آپ کے جانے پر اگر کسی نے آپ کو اختتامی دعوت دی تو میں اس کا لائیسنس معطل کروں گا
ہم تھانہ انار کلی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف درخواست دے رہے ہیں

ان پر جب دفعات لگیں گی تو پھر ان کو معلوم ہوگا
ہمارے جن وکلا کو دہشتگری کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا انھیں فورا رہا کیا جائے
ماڈل ٹاؤن عدالتوں کا نوٹیفکیشن فورا واپس لیا جائے

Leave a reply