ہم سیاست کر رہے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے

0
142
ہم سیاست کر رہے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے

ہم سیاست کر رہے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے

پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے۔ پی۔ کے نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں لیکن ہمارے عوام کو حقوق کون دے گا؟ صوبے میں امن قائم کر کے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، حکومت نے عمران خان اور دیگر کئی لیڈرز کو جیل میں قید کیا ہوا ہے، حکومت والو وقت ایک سا نہیں رہتا۔

ہم نے تو برداشت کر لیا ہے لیکن آپ نہیں کر پاؤ گے، انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، اگر کچھ لوگوں نے بندوق اٹھائی ہے تو اس میں قصور ہمارا بھی ہے، عمران خان نے جب بھی احتجاج کی کال دی، ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم سیاست کرنے والے لوگ ہیں ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کریں۔

Leave a reply