ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس لیڈر کا بڑا بیان

ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس لیڈر کا بڑا بیان
فلسطینی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈز نے ایران اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، حماس کے عسکری ونگ نے ایران اسرائیل جنگ کے بارے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کی عوام اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں ںے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور ایرانی رہنماؤں کے ” اہم اور تاریخی ” کردار کو سراہا ہے، انہوں نے ایرانی ردعمل کو اسرائیل کے لیے زبردست جھٹکا قرار دیا اور کہا کہ ہمارے عوام غزہ میں، فخر کے ساتھ ان حملوں کو دیکھ رہے ہیں جو اسرائیل میں تباہی مچا رہے ہیں۔









