
ہاٹ لائن نیوز : ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 55 سالہ بیوہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ تھانہ سٹی کے سکندر آباد محلہ شیخ والا میں پیش آیا جہاں باہر گلی میں کھڑے بدمعاش نوجوانوں کو کھیلنے سے منع کرنا بیوہ کا جرم بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق فحش نوجوانوں نے پچپن سالہ بیوہ کو مبینہ طور پر اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق رفیقہ مائی موقع پر ہی دم توڑ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔









