ہلدی کی رسم میں بندرکاحملہ ، لڈوچراکرفرار

0
196
ہلدی کی رسم میں بندرکاحملہ ، لڈوچراکرفرار

ہاٹ لائن نیوز : شادی کی تقریبات خوشی ، رنگوں اور مسکراہٹوں سے بھری ہوئی ہیں ، لیکن بعض اوقات غیر متوقع مہمان بھی آجاتےہیں۔ ایک ہلدی تقریب میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ، جہاں ایک چھوٹا شرارتی مہمان اچانک نمودار ہوا اور سب کو حیرت میں ڈالکرچلاگیا۔

یہ واقعہ ہندوستان میں پیش آیا، ایک وائرل ویڈیو ہے ، جہاں دلہن دلہاکومہندی لگائی جاتہی تھی ، مہمان خوشی میں جھوم رہے تھے ، اور موسیقی کی گونج میں بکھر گئی تھی ، اور ایک مہمان ہاتھ میں لڈوکی پلیٹ لیکر کھڑا تھا ، اچانک ایک بندر تقریب میں داخل ہوگیا۔ بندر ایک چور کیطرح آیا اورلڈوؤں پرجپٹا، اور اس سے پہلے کہ کوئی سمجھ سکے،دونوں ہاتھوں میں لڈو اورایک لڈومنہ میں دبائےبھاگ نکلا۔ مہمان حیرت زدہ اور خوفزدہ ہوگئے ، لیکن جب بندر منظر سے غائب ہو گیا تو وہ سب خوب ہنسے

Leave a reply