ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن، شادی بیاہ اور کاروباری سرگرمیاں معطل

0
62
ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن، شادی بیاہ اور کاروباری سرگرمیاں معطل

وفاقی حکومت نے توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ یہ تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔
تجاویز کے مطابق لاک ڈاؤن ہر ہفتے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ کیا جائے گا۔ اس دوران شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے علاوہ تمام کمرشل سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی، جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر غیر ضروری سرگرمیاں بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی رضامندی کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا آغاز 4 اپریل سے کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

Leave a reply