ہزاروں اساتذہ کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

0
184
ہزاروں اساتذہ کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ تعلیم میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سکروٹنی کمیٹی نے اساتذہ کی غیر حاضری سے متعلق رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی اساتذہ چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

رپورٹ جمع ہونے کے بعد سیکریٹری تعلیم نے تمام ڈی ای اوز ایجوکیشن کو اساتذہ کی تنخواہیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply