ہرش وردھن کے بیان پر ماورا حسین کا کرارا جواب

0
208
ہرش وردھن کے بیان پر ماورا حسین کا کرارا جواب

ہرش وردھن کے بیان پر ماورا حسین کا کرارا جواب

فلم ٫ صنم تیری قسم ، کے بھارتی ہیرو ہرش وردھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’صنم تیری قسم 2‘ میں ماورا حسین کے ساتھ کام نہیں کریں گے، جس کے جواب میں ماورا حسین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک، شرمناک اور مضحکہ خیز بات ہے کہ کوئی شخص ایسے نازک موقعے پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بیانات دے۔

ماورا حسین نے کہا کہ میرے ملک کے معصوم بچوں کی جانیں چلی گئیں، ہم پر حملے ہوئے اور اس کے بعد ہماری افواج نے ردِعمل دیا، ایسے وقت میں یہ فلمی اعلان انتہائی افسوس کی بات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ساتھی فنکاروں کا احترام کیا، لیکن جنگ جیسے سنجیدہ ماحول میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہایت گھٹیا پن ہے، جب دو ایٹمی قوتیں جنگ کی حالت میں ہوں تو ذاتی مفاد کی بات کرنا عقل مندی نہیں ہے۔

Leave a reply