ہرشوردھن رانے کی فلم ریلیز سے قبل مداحوں سے جذباتی اپیل

0
120
ہرشوردھن رانے کی فلم ریلیز سے قبل مداحوں سے جذباتی اپیل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ہرشوردھن رانے اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں سے فلم دیکھنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ہاتھ جوڑ کر کہا، “براہِ کرم اس بار فلم کی ٹکٹ ضرور خرید لینا، 9 سال دوبارہ انتظار نہ کرانا۔”
ہرشوردھن کی فلم “ایک دیوانے کی دیوانیت” جلد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی ایوشمان کھرانہ کی ایک اور فلم بھی نمائش کے لیے آرہی ہے۔

ممکنہ مقابلے کے باعث ہرشوردھن اپنی فلم کے حوالے سے فکر مند دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے پرجوش انداز میں فلم دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ ہرشوردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم “صنم تیری قسم” 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جو ابتدا میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ تاہم، 2025 میں فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔

Leave a reply