ہدف پورا نہ ہونےپرملازم کوکتابنادیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی ایک ویڈیو کوچی (کرالا) میں ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی کے دفترسے منظر عام پر آگئی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں ، ایک شخص کو گھٹنوں کےبل کتے کی طرح چلنےپر مجبور کیا جارہا ہے۔ اس واقعے کے بعد ،ریاستی محکمہ لیبر نے فوری نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ، یہ ویڈیو ایک سابق مینیجر نے بنائی تھی ، جسکے کمپنی کے مالکان کیساتھ اختلافات تھے۔ اس نے ویڈیو کو نئے ٹرینی ملازمین کے ساتھ یہ دعویٰ کیا کہ یہ تربیت کے عمل کا حصہ ہے۔ پولیس نے ویڈیو کو گمراہ کن قراردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویڈیو تقریباچار ماہ پہلےکی ہے اور مینیجر اب کمپنی میں کام نہیں کررہا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں ، ملازمین کو سزا کے طور پر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا ، جسنے واقعے کی سنجیدگی میں مزید اضافہ کیا۔









