ہاکی اولمپئن زاہد شریف کا گردہ بیچنے کا عندیہ

0
266
ہاکی اولمپئن زاہد شریف کا گردہ بیچنے کا عندیہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئن زاہد شریف نے مالی مشکلات کے باعث بجلی کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا گردہ بیچنے کا عندیہ دے دیا۔

زاہد شریف نے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہےکہ میں اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہوں، بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس میڈلز کے علاوہ ایک گردہ ہے جسے میں بیچنے کو تیار ہوں۔ زاہد شریف نے کہا کہ حکمران ساتھی ہاکی کے کھلاڑیوں اور کرکٹرز کی مالی معاونت بھی کریں۔

Leave a reply