ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جوابی اقدام

0
120
ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جوابی اقدام

ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جوابی اقدام

ہارورڈ یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف دو بلین ڈالرز سے زائد فنڈز منجمد کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے، صدر ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کرنے پر تعلیمی ادارے کے خلاف کئی اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی اور حکومتی اختیار سے باہر ہے۔

مقدمے میں محکمہ تعلیم، صحت، انصاف، توانائی اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ادارے شامل ہیں، امریکی حکومت نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی ٹیم نے یونیورسٹیوں کے خلاف مہم کا جواز پیش کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں یہود دشمنی پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف جو مظاہرے ہوئے تھے وہ دراصل یہود مخالف تھے۔

Leave a reply