
بھارت کے معروف کرکٹر اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا حال ہی میں مداحوں کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کرسمس تقریب کے بعد ہاردک اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ہمراہ ایک ریسٹورینٹ سے باہر آئے۔ جیسے ہی وہ باہر نکلے، کچھ مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ ہاردک نے پہلے اپنی گرل فرینڈ کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان جا کر کئی افراد کے ساتھ سیلفی بھی لی۔
اس دوران ایک مداح نے ہاردک کو بار بار پکارتےہوئےسیلفی لینیکی درخواست کی، جس پر ہاردک نےہلکے انداز میں جواب دیا کہ “لےتو لی، اورکتنی لوگے؟”
بعد ازاں جب ہاردک واپس جانے لگے، تو ایک مداح نے ان سے ناراض ہو کر کہا “بھاڑ میں جا”، لیکن ہاردک نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔
یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہاردک پانڈیا اپنے مداحوں کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں، حتیٰ کہ ناپسندیدہ صورتحال میں بھی وہ پر سکون رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔








