
ہاٹ لائن نیوز : ہاجرہ یامین نے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے دیگر پہلوؤں کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی اور شریک سفر کی خوبیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادی اور اپنے منصوبوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شادی تو دور کی بات ہے، پہلے ایسے شخص سے ملنا ضروری ہے، جس کے ساتھ زندگی آسانی سے گزاری جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے لوگوں کے خیالات اور چیزیں بھی بدلتی رہتی ہیں۔ اس لیے جب میں کسی آدمی سے ملتی ہوں تو میرےذہن میں پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے موزوں ہوگا یا نہیں؟








