ہاتھی کو نہلانے والی بدقسمت سیاح کی خوفناک موت

0
175
ہاتھی کو نہلانے والی بدقسمت سیاح کی خوفناک موت

ہاٹ لائن نیوز : تھائی لینڈ میں بدقسمت خاتون سیاح ہاتھی کو نہلاتے ہوئے اس کے قہر کا نشانہ بن گئی۔

تھائی لینڈ میں 22 سالہ ہسپانوی سیاح بلانکا اوجنگورین گارسیا ہاتھی کی دیکھ بھال کے مرکز میں ایک جانور کو نہلاتے ہوئے ہاتھی کےغصےکی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی۔

ہسپانوی آؤٹ لیٹس ایل منڈو اور ایل پیس نے رپورٹ کیا ہے کہ شمال مغربی اسپین کے ویلاڈولڈ کی رہائشی بلانکا، جمعہ 3 جنوری کو کوہ یاو ایلیفینٹ کیئر میں ایک ہاتھی کو غسل دے رہی تھی، جب اس نے بلانکا کے جسم میں اپنا ایک دانت آر پار کر دیا ،بلانکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

ماہرین کے مطابق ہاتھی پر حملہ اس کے قدرتی ماحولیاتی نظام سے باہر ہونے اور سیاحوں کے ساتھ میل جول کے باعث پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے ہوا۔

Leave a reply