
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گوجرانوالہ میں مبین عارف جٹ کے خلاف دائر 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ مبین عارف جٹ کیجانب سے وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار روپے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی کے ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائی کورٹ کے سامنے کا حکم دیا۔









