
ہاٹ لائن نیوز : گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونےوالے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق موٹروے ایم 5 پر ڈاکو واردات کے لیے کھڑے تھے کہ آپس میں لڑائی ہوگئی۔ ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل ہسپتال اوباڑو منتقل کر دی گئیں۔
یہ پولیس مقابلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملتان سکھر موٹروے ایم 5 پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
متعدد واقعات میں ڈاکو مسافر گاڑیوں اور نجی کاروں پر فائرنگ کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں فروری میں بلوچستان کے معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کے بیٹے عبدالرحمان بگٹی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔









