ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

0
193
ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران صدر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2024 پاس کیا۔ صدارتی آرڈیننس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا۔ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی غیر آئینی قرار دے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دے۔ دوران سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے سوالات کیے کہ آرڈیننس کس طرح بدنیتی پر مبنی ہے۔ کیا آرڈ نینس کے طریقہ کار چینج کر دیا گیا۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کرکے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی…

Leave a reply