
ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر ملکی گارڑز کو ہٹائیں
راولپنڈی میں تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر ملکی افراد کو سیکیورٹی گارڈز رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، پولیس نے تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو خبردار کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز گارڈز کا مکمل ڈیٹا پولیس کو فراہم کرنے کی پابند ہیں،تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر ملکی گارڈز کو فوری طور پر ہٹا دیں۔
کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر ملکی یا کرمنل ریکارڈ یافتہ پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی، جبکہ سی۔پی۔ او راولپنڈی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









