گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے تین بچے جھلس گئے

0
162
گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے تین بچے جھلس گئے

ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں گیس لیکج سے تین بہن بھائی بری طرح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسکہ کے علاقے میں 3بچے گھر میں موجودتھے۔ آٹھ سالہ بچےنےسلنڈر کھولا توچولہےکا سوئچ پہلےسے کھلا ہوا تھا جس کیوجہ سے گیس نکلتی رہی جس سےچولہاجلتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے تینوں بچے جھلس گئے جنہیں سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بہن بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply