
گیس لیکج سے دھماکہ باپ 2 بچوں سمیت جاں بحق
سیالکوٹ میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں باپ اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے، سوئی گیس کی بندش کے دوران گیس کا وال آن رہا اور گیس بحالی کے بعد پورا گھر گیس سے بھر گیا، صبح سویرے کسی فرد نے جیسے ہی بجلی کا سوئچ آن کیا تو زوردار دھماکا سے آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے میاں بیوی اور تین بچوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا البتہ زیر علاج علی باجوہ، 2 معصوم بیٹے چھ سالہ ضرار اور تین سالہ زاہد جاں بحق ہو گئے۔









