
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالسلام، زخمی عاصم اور آصف پہلے سے گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ بعد ازاں ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تو آنے والے شخص نے عبدالسلام سے بات کرنا شروع کر دی اور خاتون کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس سے عبدالسلام اور ناصرجان جاں بحق اور آصف اور گیسٹ ہاؤس کا ملازم عاصم زخمی ہوگئے۔









