گھریلو صارفین کی شکایات پر وزیراعظم کا نوٹس

0
174
گھریلو صارفین کی شکایات پر وزیراعظم کا نوٹس

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں گیس کی سپلائی میں کمی سے متعلق گھریلو صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس کیا۔

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم نے گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت کی اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے نظام کے ڈھانچے میں اصلاحات لانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جسکی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے گیس لوڈ مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوا ہے، گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے، پاور سیکٹر کو بھی گیس کی طلب کیمطابق فراہم کی جارہی ہے۔

Leave a reply