گوگل کروم صارفین کیلئے اہم انتباہ: فوری اپ ڈیٹ ضروری

0
74
گوگل کروم صارفین کیلئے اہم انتباہ: فوری اپ ڈیٹ ضروری

گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم میں ایک سنگین سکیورٹی خامی کی نشاندہی کے بعد ہنگامی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے، لہٰذا صارفین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرلیں۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباً نصف سے زیادہ افراد براؤزنگ کے لیے کروم استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس میں پائی جانے والی کمزوری بڑے سائبر خطرے کا باعث بن سکتی تھی۔

کمپنی کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، کروم ورژن 8 کے جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی انجن میں موجود ایک سکیورٹی بگ کو ٹھیک کرنے کے لیے یہ اپ ڈیٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس خامی کے ذریعے کسی متاثرہ ایچ ٹی ایم ایل پیج کو استعمال کرکے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی تھی۔ یہ مسئلہ گوگل کے تھریٹ اینالیسز گروپ کے ایک محقق نے دریافت کیا۔

گوگل نے سکیورٹی وجوہات کے باعث اس نقص کی تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

کروم کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ

اگرچہ براؤزر عموماً خود ہی اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، لیکن دستی طور پر چیک کرنے کے لیے:

1. کروم میں اوپر دائیں جانب موجود تین ڈاٹس پر کلک کریں۔

2. Settings میں جائیں۔

3. بائیں جانب مینیو کے آخر میں موجود About Chrome پر کلک کریں۔

4. یہاں براؤزر خودکار طور پر نیا ورژن چیک کرے گا اور ضرورت پڑنے پر اپ ڈیٹ شروع ہوجائے گا۔

5. اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر Relaunch پر کلک کریں۔

اپ ڈیٹ کے بعد آپ کا براؤزر محفوظ اور تازہ ترین ورژن میں تبدیل ہوجائے گا۔

Leave a reply