گوگل کروم براؤزرکی فروخت سےمتعلق امریکی عدالت کابڑافیصلہ

0
144
گوگل کروم براؤزرکی فروخت سےمتعلق امریکی عدالت کابڑافیصلہ

واشنگٹن — امریکی عدالت نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو کروم براؤزر فروخت کرنے کا پابند بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ گوگل کے خلاف اجارہ داری سے متعلق دائر مقدمے کے سلسلے میں سامنے آیا۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج امیت مہتا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ گوگل نے انٹرنیٹ سرچنگ کے شعبے میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کے لیے بعض غیر مسابقتی طریقے اپنائے، تاہم کمپنی کو اپنے کلیدی اثاثے، جیسے کہ کروم براؤزر، فروخت کرنے پر مجبور کرنے کے لیے پراسیکیوشن کافی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ گوگل اب موبائل اور دیگر ڈیوائسز بنانے والی کمپنیوں سے خصوصی معاہدے نہیں کر سکے گا، اور اسے اپنے حریف سرچ انجنز کے ساتھ مخصوص ڈیٹا شیئر کرنا ہوگا تاکہ مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

فیصلے کے مطابق گوگل کو اپنی مصنوعات جیسے کہ کروم، گوگل اسسٹنٹ اور جیمنائی ایپ کے لیے نئے معاہدے کرنے یا موجودہ معاہدے جاری رکھنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کو دیگر اداروں کو ادائیگی کرنے سے نہیں روکا گیا۔

جج امیت مہتا نے واضح کیا کہ اس فیصلے میں روایتی سرچ انجنز کے ساتھ ساتھ جدید اے آئی سرچ ٹیکنالوجی اور چیٹ بوٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، کیونکہ ان شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

فیصلے کے بعد گوگل کے حصص میں قدرے اضافہ دیکھا گیا، جبکہ بعض حلقوں نے اسے عدالتی کمزوری قرار دیا ہے۔

Leave a reply