
گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس صارفین کے نجی ڈیٹا کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام یا دیگر خطرناک کوڈ شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد حساس معلومات چرانا ہوتا ہے۔
صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ:
صرف گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ڈاؤن لوڈ کریں۔
ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی پیغامات یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔
مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس استعمال نہ کریں کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آن لائن سیفٹی قوانین اور بعض ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے صارفین وی پی این کی طرف مائل ہوئے ہیں، جس کا فائدہ بعض سائبر مجرم اٹھا رہے ہیں۔
گوگل نے واضح کیا ہے کہ اگر وی پی این استعمال کرنا ضروری ہو تو صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تاکہ ان کا قیمتی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔









