گوگل میپ نے خاتون کو غلط راستہ دکھا دیا

گوگل میپ نے خاتون کو غلط راستہ دکھا دیا
ممبئی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، گوگل میپ کی مدد سے منزل کی طرف جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، گوگل میپ نے خاتون کو بیلاپور کے بریج کے نیچے کا راستہ دکھایا جبکہ اصل راستہ پل کے اوپر کا تھا، خاتون نے راستہ فالو کیا۔
گاڑی ایک کیچڑ زدہ نالے میں جا گری، خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ قریب موجود میرین سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بحفاظت نکال لیا تھا، ایک بھاری کرین کی مدد سے خاتون کی سفید گاڑی کو بھی نالے سے باہر نکال لیا گیا۔








