گوگل میپس میں نیا فیچر: اسٹریٹ ویو اور سیٹلائیٹ ویو میں آسانی سے تبدیلی ممکن

0
56

گوگل اپنی مشہور نیویگیشن سروس “گوگل میپس” میں ایک نیا اور کارآمد فیچر شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گوگل میپس کے نئے ورژن میں ایک ایسا بٹن شامل کیا جا رہا ہے جو صارفین کو اسٹریٹ ویو اور سیٹلائیٹ ویو کے درمیان فوری طور پر سوئچ کرنے کی سہولت دے گا۔ اس فیچر کا ابتدائی ورژن گوگل میپس کے اینڈرائیڈ ایپ میں دیکھا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی اسے جلد ہی وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نئے “ائریل ویو” بٹن کی بدولت صارفین صرف ایک کلک سے اسٹریٹ ویو سے سیٹلائیٹ ویو پر جا سکیں گے، جس سے کسی جگہ کو جانچنے یا راستہ سمجھنے کا عمل کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

اسٹریٹ ویو کے ذریعے عمارتوں، داخلی راستوں، دکانوں اور ریسٹورنٹس جیسی جگہوں کو زمینی سطح سے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ سیٹلائیٹ ویو فضا سے ایک جامع منظر فراہم کرتا ہے۔ اب ان دونوں کے درمیان تبدیلی کے لیے الگ الگ بٹنز دبانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو کسی مخصوص جگہ کی درست تفصیلات اور مقام جاننا چاہتے ہیں۔

Leave a reply