گوگل فوٹوز میں نیا فیچر: تصاویر کو ویڈیوز میں بدلنے کی سہولت

0
52

گوگل نے اپنے فوٹوز ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ساکت تصاویر کو مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکیں گے۔ یہ سہولت گوگل کے جدید AI ماڈل “ویو 3” کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

ویو 3 ماڈل کو گوگل فوٹوز کی کری ایٹ ٹیب میں شامل کیا گیا ہے، جہاں سے صارفین باآسانی اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی تصاویر کو متحرک انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور نتائج پہلے سے بہتر اور زیادہ معیاری ہوں گے۔

فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، مگر توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ مہینوں میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کے مطابق، صارفین اس فیچر کو مفت استعمال کر سکیں گے، تاہم ایک وقت میں صرف محدود تعداد میں تصاویر کو ویڈیوز میں بدلا جا سکے گا۔ اس فیچر سے تیار کردہ ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی چار سیکنڈ تک ہوگی، اور ان میں آڈیو شامل نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ ویو 3 ماڈل کو سب سے پہلے مئی 2025 میں ایک ڈویلپر کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ جولائی میں جیمنائی ایپ کا حصہ بھی بنا۔ اب یہی ٹیکنالوجی عام صارفین کے لیے گوگل فوٹوز میں دستیاب کر دی گئی ہے۔

Leave a reply