گولیوں سے زخمی ہونےوالی مادہ چیتا سے متعلق افسوسناک خبر

0
225
گولیوں سے زخمی ہونےوالی مادہ چیتا سے متعلق افسوسناک خبر

ہاٹ لائن نیوز : ایک زخمی مادہ چیتے کو آزاد کشمیر کے ضلع حویلی سے 8 ستمبر کو علاج کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ منتقل کیا گیا اور وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

ملکہ نامی مادہ تیندوے کے جسم میں 4 گولیاں پیوست تھیں جس کے نتیجے میں مادہ چیتے کا دھڑ مفلوج ہو گیا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ماہر ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے ایک گولی نکال لی جبکہ مزید 3 گولیاں ان کے جسم میں سرایت کر گئیں جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ملکہ نامی تیندوے کی لاش کو مزید تفتیش کے لیے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کر دیا گیاہے۔

Leave a reply