گوشت کی قیمت میں ریکارڈکمی
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 525 روپے ہو گئی ہے۔جبکہ زندہ برائلر پرچون میں 350 روپے اور تھوک میں 337 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اور فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 296 سے بڑھ کر 297 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔
دوسری طرف گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ 14 اشیاء ہی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت میں 21 روپے 58 پیسے اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ، دہی ، دودھ، جلانے کی لکڑی اور ماچس بھی مہنگے ہوئےہیں۔










I see You’re in point of fact a excellent webmaster. This site loading velocity is amazing.
It sort of feels that you’re doing any distinctive trick.
Furthermore, the contents are masterwork. you’ve done a great activity on this
topic! Similar here: bezpieczne zakupy and also here: Bezpieczne zakupy