
گورنمنٹ ہسپتالوں میں موبائل استعمال پر پابندی
حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی اسٹاف اور نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس میں سی۔ ایم۔ ہیلتھ اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اور اسٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی۔
وزیر اعلیٰ نے موبائل کے بجائے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں وینٹی لیٹر دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجن ہر ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، مریضوں کو علاج معالجے کے لیے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب پنجاب میں ایسے نہیں ہو گا۔









