گورنر ہاؤس ارشد ندیم کے نعروں سے گونج اٹھا

0
178
گورنر ہاؤس ارشد ندیم کے نعروں سے گونج اٹھا

ہاٹ لائن نیوز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ارشد ندیم نے آئی ٹی سینٹرز میں زیر تعلیم بچوں کے لیے 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قوم ارشد ندیم کی آج کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کو جو عزت دی اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ رات ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ ہر کوئی ارشد ندیم کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھا، کل گورنر ہاؤس میں ارشد ارشد کے نعروں کی گونج تھی۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں نے ارشد ندیم کو پلاٹ، نقد انعامات اور دیگر تحائف سے نوازا۔ گزشتہ روز سندھ کے عوام نے درخواست کی کہ ارشد ندیم سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 5 کروڑ کا چیک بھی دیا جائے گا۔

Leave a reply