گورنر ٹیکساس نے مسجد کی تعمیر سے روک دیا

گورنر ٹیکساس نے مسجد کی تعمیر سے روک دیا
امریکا میں گورنر ٹیکساس نے مسلمانوں کو مسجد اور گھروں کی تعمیر سے روک دیا، غیر ملکی میڈیا ایجنسی کے مطابق گورنر ٹیکساس نے کہا کہ ٹیکساس میں شریعت کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی یہ شرعی شہر ہے، گورنر ٹیکساس نے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ 1000 گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو 1 مسجد کے گرد بنایا جانا قرار دیا ہے، اسلامی سینٹر کے وکیل نے اِس منصوبے کے دفاع میں کہا کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، لیکن گورنر کا ردعمل دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون ہو۔









