گورنر سندھ کی روضہ حضرت علی پر حاضری

0
175
گورنر سندھ کی روضہ حضرت علی پر حاضری

گورنر سندھ کی روضہ حضرت علی پر حاضری

گورنر سندھ بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشواء سیدنا سیف الدین کی خصوصی دعوت پر 5 روزہ دورے پر عراق پہنچے،نجف ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا، نجف میں گورنر سندھ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے روضہ پر حاضری دی اور ساتھ ہی ان کے تاریخی گھر اور مسجد کوفہ کی بھی زیارت کی، حضرت مسلم بن عقیلؓ کے روضہ اقدس پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے قلبی تاثرات قلمبند کیے۔

انہوں نے نجف میں اہم مقامات کی زیارت اور نوافل کی ادائیگی کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی، عراق کے دورے پر گورنر نجف اور گورنر سندھ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاحتی، مذہبی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے سمیت ایس۔ آئی۔ ایف سی کے ذریعے آئی۔ ٹی ، زراعت اور توانائی میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Leave a reply