
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہندوستان کیخلاف جیتنے کیلئے قومی ٹیم کیلئے 1 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال لندن میں ہیں لیکن انکے دل اور تمام دعائیں پاک انڈیا تصادم میں پاکستان کیساتھ ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی تندہی سے کھیلنا چاہئے کیونکہ یہ جیت پاکستان کی ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم ہمارے سرکاتاج ہے، جیت یا شکست کی صورت میں قوم اپنے کھلاڑیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پوری تندہی سےلڑنے اور اللہ تعالی کی مدد سے کامیاب ہونیکا پیغام دیا۔









