گوجرانوالہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

0
95
گوجرانوالہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، کمالیہ میں رجانہ روڈ پر ملتان سے لاہور جانے والی ڈبل کیبن گاڑی سامنے سے آنے والے سبزی کے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دونوں حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

Leave a reply