گوادر: مسافر کوچ حادثہ، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
73
گوادر: مسافر کوچ حادثہ، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوادر میں کراچی سے جیونی جانے والی ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گوادر کے علاقے ہڈ گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کوچ بے قابو ہو کر سڑک سے الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply