
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر سے ایک کروڑ روپے چھین لیے۔
ڈکیتی کی واردات گجر پورہ کے علاقے میں پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر احسن اور عمر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے۔
واقعے کی درج ایف آئی آر کیمطابق احسن اپنے بھائی کے ہمراہ کار میں جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
ایف آئی آر کیمطابق ملزمان نے دونوں سے ایک کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا۔ پولیس نے احسن کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔









