گندم سکینڈل میں گرفتار ملزمان نے ضمانتوں کے لیے لاہور ہائیکورٹ رجوع کر لیا

0
172
گندم سکینڈل میں گرفتار ملزمان نے ضمانتوں کے لیے لاہور ہائیکورٹ رجوع کر لیا

پاسکو اہلکاروں کا گندم باردانہ خرد برد کرنے کا معاملہ ،2 پاسکو اہلکاروں نےضمانت بعد از گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،

اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹرز حافظ نعمان ثاقب اور امیر علی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار ملزمان پاسکو جھنگ، چنیوٹ دفاتر میں تعینات تھے، کیس میں پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان پر 16 ہزار 850 گندم باردانہ بیگ خرد برد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے مقدمہ درج کیا اور گرفتار کیا،

ایف آئی اے جج فیصل آباد نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت خارج کی، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کا حکم دے ۔

Leave a reply