گل پلازہ سانحہ: ریسکیو آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات برآمد

0
64
گل پلازہ سانحہ: ریسکیو آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات برآمد

کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ کے ملبے سے ریسکیو ٹیموں نے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کرلی ہیں۔ ریسکیو آپریشن نویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والی انسانی باقیات کو ڈی این اے تجزیے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جاسکے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 71 لاشیں اور انسانی اعضا اسپتال لائے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 22 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں 6 لاشیں ظاہری شناخت کے قابل تھیں جبکہ 15 افراد کی شناخت ڈی این اے رپورٹ کی مدد سے کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔
دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔

Leave a reply