گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

0
186
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

ہاٹ لائن نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات زیرآب آگئے، جبکہ شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند ہوگئی۔

ڈی سی غذر کے مطابق غذر میں گوپس کے گاؤں ینگل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 59 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 45 مویشیوں کے شیڈ مکمل اور 20 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق اشکومان، ہیم اور یاسین میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے 11 مکانات متاثر ہوئے اور مویشیوں کے شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گلگت، غذر، شندور کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئیں تاہم ہنزہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شاہراہ قراقرم تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی۔

Leave a reply