گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹرچلاس کے قریب حادثے کا شکار

0
73

گلگت بلتستان حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر چلاس کے نزدیک لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق، واقعہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور دو ٹیکنیکل اسٹاف موجود تھے۔ فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو موقع پر پہنچ کر تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو ضلع مہمند میں بھی ایک سرکاری ہیلی کاپٹر ریلیف سرگرمیوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں دو پائلٹ سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Leave a reply